جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

’’نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر‘‘ عماد وسیم نے چپ کا روزہ توڑ دیا، کہانی کھل گئی

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر اپنے متعلق خبریں اور تصاویروائرل ہونے کے بعد بلآخر قومی کرکٹرعماد وسیم سے رہا نہ گیا اور معاملے کی حقیقت بتادی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 دن سے سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دونوں کو ایک ساتھ سیلفی

لیتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد تصاویرپر طرح طرح کی چہ مگوئیاں اور باتیں کی گئیں ٗ یہاں تک پاکستان کے کچھ میڈیا اداروں نے بھی ان وائرل تصاویر پر خبریں شائع کیں۔خبروں کے مطابق عماد وسیم کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی افغان نژاد ہے جن سے وہ شادی کرنے والے ہیں یا ان کی شادی ہو چکی ہے، خبروں میں لڑکی کو نیدرلینڈ کی شہری بھی بتایا گیا۔تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس وجہ سے مجبور ہوکر عماد وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی۔عماد وسیم نے ایک منٹ 19 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو کے ذریعے وائرل تصاویر کی وضاحت پیش کی۔عماد وسیم نے بتایا کہ انہوں نے ایک مداح لڑکی کے ساتھ تصاویر بنائیں مگر لوگوں نے ان کو ایڈٹ کرکے کہا کہ ان کی شادی ہوگئی۔قومی کرکٹر نے کہا کہ اس کے بعد ایک اور تصویر لگائی گئی ٗ اور کہا گیا کہ ان کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی ان کی ’گرل فرینڈ‘ ہے اور عماد اپنی بیوی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔عماد وسیم نے وضاحت کی کہ ان کی نہ کسی سے شادی ہوئی، نہ کسی سے شادی کے دعوے ہوئے ہیں۔انہوں نے عوام اور بالخصوص میڈیا سے گزارش کی کہ اس طرح کی چیزوں کو چلانے سے گریز کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک خود پر لگے الزامات پر کوئی وضاحتی ویڈیو جاری نہیں کی، لیکن اس بار وہ یہ کرنے پر مجبور ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…