بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ارب پتی بھارتی 50 روپے یومیہ پر زندگی گزارنے پر مجبور

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کا بزنس مین رام لنگا راجو کبھی ایک ارب پتی انسان تھا لیکن قسمت نے ایک دم پلٹا کھایا اور آج وہ ایک جیل میں محض 50روپے یومیہ پر زندگی گزار رہا ہے۔ ارب پتی راجو کو ایک فراڈ کی وجہ سے نہ صرف اپنی تمام دولت سے محروم ہونا پڑا بلکہ ساتھ ہی وہ جیل بھی چلا گیا۔جیل میں کام کرنے کے اسے 50روپے مل رہے ہیں جن میں سے صرف25روپے اسے خرچ کرنے کی اجازت ہے اور بقیہ 25روپے اس کے جیل کے کھاتے میں جمع ہوتے رہیں گے اور جب وہ رہا ہوگا تو اسے تمام رقم واپس کردی جائے گی۔ حکام راجو کے لئے جیل میں مختلف طرح کے کاموں پر غور کررہے ہیں،یہ بھی سوچا جا رہا ہے کہ اسے جیل کی لائبریری میں صفائی ستھرائی پر لگا دیا جائے یا پھر اسے لوگوں کو تعلیم دینے کے لئے کہا جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اسے قیدیوں کو کمپیوٹرکی تعلیم دینے کے لئے کہا جائے۔یہ  اچنبھے کی بات ہے کہ صرف کچھ عرصہ قبل انتہائی عیش و وشرت کی زندگی گزارنے والا راجو آج انتہائی مفلوک الحال قیدی کی زندگی گزار رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…