بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

آج ایک شو کے 11کروڑ لینے والے سلمان خان کی پہلی تنخواہ کیا تھی؟حیران کن انکشاف

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بھارت کے مشہور ریلیٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے ایک قسط کے 11 کروڑ روپے وصول کرنے والے سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ 75 روپے وصول کی تھی۔ امریکی جریدے فوربز نے ایک رپورٹ میں بالی ووڈ کے سلطان کو رواں سال کا دوسرا سب سے زیادہ کمانے والا اداکار قرار دیا تھا اور گزشتہ روز ہی ایک اور رپورٹ میں سلمان خان کو ٹی وی کا مہنگا ترین میزبان قرار دیا گیا تاہم بہت کم

لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ مشہور ریلیئٹی شو ’بگ باس 11‘ کے ایک قسط کے 11 کروڑ روپے وصول کرنے والے سلومیاں نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں سلمان خان سے جب دنیا کا مہنگا ترین میزبان بننے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کے رد عمل میں فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق بتاکر سب کو حیران کردیا۔ دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میں ایک شو میں بیگ راؤنڈ ڈانسر کا کردار ادا کیا تھا جس کے لیے مجھے 75 روپے ملے تھے، البتہ میں وہاں ایک دوست کا ڈانس دیکھنے کے لیے گئے تھا لیکن اس نے مجھے بھی اپنے ساتھ شامل کرلیا اور میں نے تفریح کے طور پر وہاں ڈانس کیا مگر مجھے اس کے پیسے بھی ملے۔دبنگ خان نے کہا کہ اس کے بعد میں نے ایک سافٹ ڈرنگ کا اشتہار کیا جس کے لیے مجھے 750 روپے دیے گئے لیکن پھر ایک طویل مدت تک 1500 روپے ملا کرتے تھے البتہ میری پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کیلئے31 ہزار روپے وصول کیے تاہم فلم کی کامیابی کے بعد مجھے مجموعی طور پر 75 ہزار روپے دیے گئے۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ ویسے تو بھارت میں بہت اچھے ٹی وی شوز ہورہے ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ وہ تمام ان کے مزاج کے نہیں اور نہ ہی وہ ’ بگ باس‘ کے علاوہ کوئی اور شو کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ ایک بہترین شو ہے اور اس میں انہیں مزہ

آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے پروگرام چاہئیں جس سے عوام جڑی ہوئی ہو، یہاں تک کہ ریئلٹی شو ’دس کا دم‘ بھی میرے لیے اچھا تجربہ رہا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…