چمن (نیوز ڈیسک )چمن میں پانچ سال بعد خسرہ سے بچاﺅکی مہم شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید ناصر کے مطابق مہم کے دوران دولاکھ اکتالیس ہزاربچوں کوخسرہ کے ٹیکے لگائے جائینگے۔ مہم میں ضلع کو27زونز میں تقسیم کیاگیاہے جس کے لئے 155آﺅٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دیئے گئے ہیں اور تین موبائل ٹیمیں بنائے گئے ہیں جس کیلئے تمام لاجسٹک اور ویکسین ضلع میں پہنچادئیے گئے ہیں۔ تین ہزار سے زائد روٹ ایچ آراسٹیشن بنائے گئے ہیں جہاں بچوں کوخسرہ کے ٹیکے لگائے جائینگے سیکورٹی کاپلان مکمل کرلیاگیاہے اور اس کے علاوہ مانیٹرنگ کیلئے بھی ایک مربوط پلان تیارکیاگیاہے۔