لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے تھیلی سیمیا کی روک تھام کے لیے شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کی بلڈاسکریننگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ٗ پنجاب تھیلیسمیا کنٹرول پروگرام نے مسودہ قانون بھی تیار کرلیا ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نیتھیلیسمیا کی روک تھام کیلئے شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کی بلڈ اسکریننگ لازمی
قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسودہ قانون پر اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لینے کے لیے اکتوبر میں سیمینار کرائیں گے، جس میں علما، سول سوسائٹی اور طبی شعبے کے افراد شرکت کریں گے۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ نصاب تعلیم میں تھیلیسمیا کا مضمون شامل کر نے کے لییٹیکسٹ بک بورڈ سے بھی رابطہ کریں گے