جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعد رفیق کی گرفتاری، اعتزاز احسن نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا،حیرت انگیزانکشافات‎

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور وکیل اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن اصلاحات بل پرووٹنگ کی صورت میں کئی نئی چیزیں سامنے آ سکتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن جب ووٹنگ ہو رہی تھی تو وہاں سے چلے گئے جبکہ ایم کیو ایم کے میاں عتیق نے حکمران جماعت کو ووٹ دیا۔ نواز شریف کی جماعت کی ایوان زیریں اور ایوان بالا میں اکثریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ سینٹ میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔ انہوں نے حلقہ این اے 120 میں پیپلز پارٹی کی شکست کی ذمہ داری پارٹی کے سابق وزیراعظم گیلانی اور دیگر رہنماؤں پر ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ پی پی کے امیدوار نے 1414 ووٹ حاصل کئے۔ نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے حکمران جماعت کے اراکین ایوان بالا میں مک مکا کرتے رہے اس موقع پر سعد رفیق نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا رویہ نواز شریف کے ساتھ کافی لچکدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں تاکہ انہیں معمولی وقت کیلئے گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مرضی سے سعد رفیق کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے مگر اس تمام تر صورتحال کے باوجود شریف فیملی سانحہ ماڈل ٹاؤن سے جان نہیں چھڑا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر رہی ہے کہ ادارے آمنے سامنے آ جائیں جو ملک کیلئے کسی بھی صورت فائدہ مند نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن اصلاحات بل پرووٹنگ کی صورت میں کئی نئی چیزیں سامنے آ سکتی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…