ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

کمر کی تکلیف میں فزیو تھراپی سرجری سے بہترعلاج ہے، تحقیق

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

نیویارک(نیوزڈیسک) دنیا میں لوگوں کی اکثریت کمر کی تکلیف میں مبتلا رہتی لیکن سرجری ہو یا دیگر ادویات کا استعمال یہ درد آسانی سے نہیں جاتا اور پھر لوٹ آتا ہے تاہم اب کی گئی ایک نئی تحقیق میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کمر کی تکلیف کے لیے سرجری کی ضرورت نہیں بلکہ فزیو تھراپی کے ذریعے اس تکلیف پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
امریکا میں کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فزیو تھراپی سے کمرکے درد کا باعث بننے والے عنصر”لمبراسپائنل اسٹینوسیس” کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اوردلچسپ بات یہ ہے کہ یہی کام سرجری سے بھی کیا جاتا ہے لیکن فزیو تھراپی میں سرجری کے مقابلے میں زندگی کو لاحق خطرات کم ہوتے ہیں۔
لمبر اسپائنل اسٹینوسیس کمر کے نچلے حصے، ہپس اور ٹانگوں کو س±ن کرتا ہے اور یہی شدید درد کا بھی باعث بنتا ہےاور کبھی کبھی تو مریض کے لیے ایک قدم بھی دشوار ہوجاتا ہے جسے شیٹیکا یا درد عرق النسا بھی کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب کمر میں موجود شریانیں دباو¿ کا شکار ہوتی ہیں تو اسپائنل کورڈ کی گزرگاہ پر موجود اسپائنل کینال سکڑ جاتا ہے جبکہ اس میں موجود ڈسکس، پٹھے او ہڈیوں کو جوڑنے والا مواد عمر بڑھنے کے ساتھ کمزور پڑنے لگتا ہے اور کمر کا درد بڑھ جاتا ہے جبکہ کمر کا درد زیادہ پیدل چلنے اور کھڑا رہنے والوں میں ہوتا ہے اور جب وہ آگے کی جانب جھک کر کوئی ورزش کرتے ہیں تو درد میں کمی محسوس کرتے ہیں۔
تحقیق کے دوران 2000 سے لے کر 2005 کے درمیان 481 مریضوں کا انتخاب کیا گیا ان میں سے صرف 169 نے اس ریسرچ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جس میں سے 87 مریضوں کی سرجری جبکہ 82 مریضوں کا فزیو تھراپی کے ذریعے علاج کیا گیا، فزیو تھراپی والے مریضوں کو 6 ہفتوں تک ہفتے میں 2 بار اسی عمل سے گزارا گیا اس دوران انہیں اجازت دی گئی کہ وہ اس دوران کسی بھی مرحلے پر سرجری کرا سکتے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تحقیق کے اختتام پر ان مریضوں کے درد میں اتنی ہی کمی واقع ہوئی جتنی سرجری کرنے والے مریضوں میں۔ڈاکٹر جیفری کاٹزکا کہنا ہے کہ اگر سرجری سے قبل فزیو تھراپی کرانے میں کوئی حرج نہیں کیوں کہ سرجری میں بہرحال خطرہ موجود ہوتا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں فزیو تھراپی ایک محفوظ طریقہ علاج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…