جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات ضروری ہیں: ماہرین

datetime 11  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سائبر جرائم سے متعلق آگاہی کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ’سائبر جرائم‘ کے خطرات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے تجاویز بھی دی گئیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ’سائبر جرائم‘ دنیا کے دیگر ممالک کے طرح پاکستان کے لیے بھی ایک خطرہ ہیں جس کے لیے موثر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔یہ سیمینار ’سائبر محفوظ پاکستان‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طالب علموں کے علاوہ مختلف متعلقہ سرکاری اداروں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔پاکستان انفارمیشن سکیورٹی ایسوسی ایشن کے سربراہ عامر جعفری جن کے ادارے نے اس سیمینار کا انعقاد کیا، ا±نھوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ملک کو ’سائبر جرائم‘ سے محفوظ بنانا ضروری ہے۔عامر جعفری کا کہنا تھا کہ اس دور میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت ہے لیکن اس پر اعتماد کے لیے ضروری ہے کہ اس نظام کو محفوظ بنایا جائے۔سیمینار میں شریک پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ کی قانونی مشیر طارق بلال ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اس وقت ملک میں سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے کئی قوانین پر کام جاری ہے۔ا±نھوں نے بتایا کہ حال ہی میں ’ایف آئی اے‘ نے سائبر جرائم سے متاثر افراد کے لیے ”9911“ ہیلپ لائن کا بھی آغاز کیا ہے جس پر متاثر لوگ شکایات کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…