اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

منی لانڈرنگ کیس ،ماڈل ایان علی کے ریمانڈ میں توسیع

datetime 11  اپریل‬‮  2015 |

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کسٹم حکام کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سپر ماڈل ایان علی کو 14روز جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج چوہدری ممتاز حسین کے روبرو پیش کیا گیا۔کسٹم حکام کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ایان علی کی جانب سے تفتیش میں کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا۔دوران سماعت کسٹم حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کے خلاف چالان پیش کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔عدالت نے کسٹم حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیااورماڈل ایان علی کے جوڈٰیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔عدالت نے کسٹم حکام کوچالان کی تمام ضروری کارروائی بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماڈل ایان علی کو 5لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…