ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اپنی سرزمین پرافغان جنگ لڑنے کوتیارنہیں، ملیحہ لودھی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جماعت الاحرار سمیت 20 تنظیمیں افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان سرحد پاردہشت گردی کا شکار ہے ، ہم اپنی سرزمین پر افغان جنگ لڑنے کو تیار نہیں،طالبان تشدد ترک کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، پاکستان نے سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا

کردیا۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے سکیورٹی کونسل میں افغانستان کے بارے میں مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اورمزاحمت کاروں میں امن عمل ناگزیر ہے، افغان حکومت اور مزاحمت کاروں میں امن عمل سے جنگ کو سیاسی اختتام تک پہنچانے میں مدد ملے گی، عالمی برادری متفق ہو چکی کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، طالبان تشدد ترک کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، افغانستان میں امن کیلئے تین جہتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے جب کہ پاکستان اپنی سرزمین پرافغان جنگ لڑنے کو تیار نہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان طالبان اور حکومت میں جامع مذاکرات کی ضرورت ہے، ماضی میں بار بار ناکام ہونے والی کوئی حکمت عملی دوبارہ مسلط نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا داعش ،القاعدہ اور ان سے منسلک ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں کو شکست دینا ہوگی، سرحد کے آرپار حملے اور دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار سمیت 20 تنظیمیں افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان نے د ولاکھ فوجیوں کے ذریعے دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ

لڑی اور پاکستان نے سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…