کراچی (اے این این ) مسلسل تنقید کے بعد ماہرہ خان سخت نفسیاتی دبا ؤ کا شکار اور بستر سے لگی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تصاویر لیک کے بعد ماہرہ خان شدید بیمار ہیں۔ ماہرہ کی قریبی دوست فیہا جمشید نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز سے ماہرہ خان شدید نفسیاتی دبا ؤمیں ہیں اور انہیں 104 ڈگری کا بخار ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی ماہرہ کی علالت کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی نہیں آرہیں۔ میرا سیٹھی نے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر فلم سات دن کی شوٹنگ کی ایک تصویر شیئرکی تو ان کے ایک فالوور بدری جی نے سوال کیا کہ کیا ماہرہ خان بھی شوٹنگ پر موجود ہیں۔ جس پر میرا سیٹھی نے بتایا کہ ماہرہ سیٹ پر موجود نہیں ہیں اور سب لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ شوٹنگ کیلئے آ جائیں۔ واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ماہرہ خان کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کچھ تصاویر لیک ہوئی تھیں جن میں دونوں سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔ یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان امڈ آیا اور پاکستانی صارفین نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
مسلسل تنقید کے بعد ماہرہ خان سخت نفسیاتی دبا ؤ کا شکار،بیمار پڑ گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
ہمارا امیرالعظیم
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
اگلے ماہ مجموعی طور پر12تعطیلات متوقع
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا نازک عضو کاٹ دیا
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
اسکول کب کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم پیش رفت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم



















































