بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

(ن) لیگ کی حمایت میں ووٹ کیوں دیا؟ اہم سیاسی جماعت نے اپنے سینیٹر کو پارٹی سے نکال دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایم کیوایم پاکستان نے انتخابی اصلاحات کے لیے (ن) لیگ کو ووٹ دینے پر میاں عتیق کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی۔مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بل منظور کرایا جس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم ایک ووٹ سے مسترد ہوگئی اور وہ ایک ووٹ ایم کیوایم پاکستان کے رکن میاں عتیق نے (ن) لیگ کے حق میں دیا۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اس حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر (ن) لیگ کو ووٹ دیا گیا ہے تو کارروائی ہوگی۔

سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں میاں عتیق سمیت دیگر سینیٹرز نے شرکت کی جب کہ اس دوران میاں عتیق سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے سے پر وضاحت طلب کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی نے پیپلز پارٹی کی تحریک کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا جس کی میاں عتیق نے خلاف ورزی کی، اس لیے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں میاں عتیق کا کہنا تھاکہ انتخابات بل پیپلز پارٹی کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے منظور ہوا ، بل کی منظوری میں ایم کیو ایم یا ڈاکٹر فاروق ستار کا کوئی کردار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی حکمت عملی واضح نہیں تھی اور ان سے ملاقات میں فاروق ستار نے انہیں پارٹی سے نکالے جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔میاں عتیق نے کہا کہ انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ اب بھی ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو ایم سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نہیں چھوڑی، پارٹی قیادت کو ن لیگ کے حق میں ووٹ دینے کی وجوہات سے آگاہ کر دیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق نے کہاکہ مجھے ایم کیو ایم کی قیادت نے نکالا ہے تاہم اپنی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں۔پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی حکمت عملی واضح نہیں تھی، فاروق ستار سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی تھی اور ملاقات میں فاروق ستار نے پارٹی سے نکالنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…