کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی۔ سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں نمایاں سرگرمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ، انڈیکس 32335 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پہلے سیشن کے اختتام پر مجموعی طور پر ساڑھے تیرہ کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔