منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹ ٹیموں کے مقابلے،شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خبر آگئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2017 |

دبئی ( این این آئی )دبئی میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شامل ٹیموں کے مالکان کااجلاس ہوا ۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دونوں فرنچائزمیں سے بینونی زلمی کے مالک جاویدآفریدی اورڈربن قلندرز کے حکام بھی اجلاس میں خودشریک ہوئے ۔ اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے لیکن پاکستانی فرنچائز کے مالکان نے کرکٹ جنوبی افریقہ پرسب سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کی لیگ میں شمولیت یقینی بنانے پر زور دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ پی سی بی کے ساتھ مل کر پاکستانی کھلاڑیوں کی گلوبل لیگ میں شمولیت یقینی بنائے کیونکہ ان کی غیر موجود گی میں پاکستانی شائقین کی لیگ میں دلچسپی کم ہو جائے گی ۔بیونی زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ جنوبی افریقہ کی ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہے ۔چیمپینز ٹرافی جیتنے والی پاکستان ٹیم لیگ میں کھیلی گی تو اس میں سب کی دلچسپی بڑھے گی ۔ امید ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ اور پی سی بی مل کر پاکستانی کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے کوئی حل نکالیں گے ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی فرنچائزز کی جنوبی افریقہ لیگ میں شرکت دونوں ملکوں کے فینز کے لیے دلچسپی کا باعث ہے ۔ فرنچائز مالکان کے درمیان باہمی احترام کارشتہ ہے اور امید ہے کہ لیگ کے بعد پاک بھارت سے تعلق رکھنے والی فرنچائزز دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لائیں گے اور گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی ٹیموں نے پاکستان کے ٹاپ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے تاہم نومبر میں ہی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ شیڈول ہونے کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کی گلوبل لیگ میں شمولیت پرسوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔واضح رہے کہ اس لیگ میں پاکستان کی جانب سے جاوید آفریدی اور رانا فواد جبکہ بھارت کی جانب سے شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی ٹیمیں بھی کھیل رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…