جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

مصباح الحق اور یونس خان کا خلا کون پُر کرے گا؟انضمام الحق نے بڑا اعلان کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی ) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان کھلاڑی ریٹائر ہونے والے تجربہ کار کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،سلمان بٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے سے قبل ڈومیسٹک میں موقع دیں گے،، لیگ اسپنر گزشتہ تین چار سال سے پاکستان کے کامیاب ترین بولر ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے ٹیم کے اعلان کے بعد میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو بتایا گیا ہے کہ سلیکشن کیلیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے، یاسر شاہ کو بھی فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلیے کہا تھا اور اب انہوں نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کر لیا ہے، لیگ اسپنر گزشتہ تین چار سال سے پاکستان کے کامیاب ترین بولر ہیں، یو اے ای کی بیٹنگ کنڈیشنز میں بھی وہ پاکستان کیلیے کافی سازگار ثابت ہوئے ہیں، اظہر علی کو گھٹنے کی تکلیف تھی، ڈاکٹر نے انجکشن لگوا کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے، ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولرز موجود ہیں، فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے اور نئے پیسرز بھی شامل کیے گئے ہیں جس سے بولنگ کا شعبہ مضبوط ہو گا۔ انضمام کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان اچھے کھلاڑی تھے، امید ہے ان کے بعد بھی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ سلمان بٹ نے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا، تاہم انہیں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے سے قبل ڈومیسٹک میں موقع دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…