پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دپیکا ’’پدماوتی‘‘ کے روپ میں مداحوں کو بھا گئیں

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کیلئے نیا روپ مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ نمائش سے قبل ہی بھارت کے مختلف شہروں میں سیٹ پر حملوں کے باعث شہ سرخیوں میں جگہ بناچکی ہے۔فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے بعد نوجوان اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی ایک بار پھر ساتھ نظر آئے گی

جبکہ فلم میں شاہد کپور بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم ’’پدماوتی‘‘ ان فلموں میں شامل ہے جن کا فلم بین شدت سے انتظار کررہے ہیں جبکہ فلم کے ایک ساتھ 2 پوسٹر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے جس میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔فلم کی پہلی جھلک میں دیکھا گیا کہ دپیکا پڈوکون نے ’’رانی پدماوتی‘‘ کا روپ دھار رکھا ہے جس میں انہوں نے روایتی ملبوسات کے ساتھ ساتھ زیوارات بھی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔اداکارہ کا یہ منفرد روپ فلم بینوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکاروں کو بھی پسند آیا ہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصرے بھی کیے۔فلم نگری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی دپیکا کے نئی روپ کی معترف ہیں اور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی ٹوئٹ میں ان کی پہلی جھلک کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ٹوئٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ’’جسٹ ڈائڈ‘‘ لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ہدایت کار فرح خان نے بھی پدماوتی میں دپیکا کے کردار کی پہلی جھل کو بے حد پسند کیا ہے۔ دوسری جانب فلم کی پہلی جھلک کے ذریعے نمائش کی تاریخ 17 نومبر سے بڑھا کریکم دسمبر کر دی گئی ہے۔فلم کے باکس آفس پر 26 سال بعد ایک ساتھ آنے والی امیتابھ بچن اور رشی کپور کی جوڑی کی فلم ’’102 ناٹ آؤٹ‘‘ سے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…