لاہور(آئی این پی) نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ پر نوٹس چسپاں کردیا،نوٹس کے تحت نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ کوفروخت نہیں کیا جاسکتا۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق نواز
شریف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نیب نے نواز شریف کے رہائش گاہ جاتی عمرہ فارم ہاؤس پر نوٹس چسپاں کردیا۔نیب نے نوٹس کے مطابق نوا زشریف کی رہائش گافروخت نہیں کی جاسکتی۔