ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

فلمسٹار نور اور ولی حامد کے درمیان طلا ق کی اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 22  ستمبر‬‮  2017 |

اہور(این این آئی) فلمسٹار نور اور گلوکار ولی حامد علی خان کے درمیان طلا ق کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ولی حامد کے مبینہ طور پر ماڈل و اداکارہ ثمرہ چوہدری سے تعلقات تھے اور نور نے اس حوالے سے ولی حامد کو متعدد مرتبہ منع بھی کیا مگر در پردہ ولی حامد نے خفیہ ملاقاتیں جاری رکھیں جو

دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ بنی ۔ اب طلاق کے بعد ماڈل ثمرہ چوہدر ی نے اپنے سوشل میڈیا فیس بک پر ولی حامد کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے اسٹیٹس اپ لوڈ کیا ہے کہ میں بڑے عرصے سے اس موقع کی متلاشی تھی اور اب میں زندگی کا باقی سفر ولی حامد کے ساتھ گزاروں گی ۔اس حوالے سے جب تصدیق کرنے کیلئے گلوکار ولی حامد کے موبائل پر رابطہ کیاگیا تو ان کا فون بند تھا ۔یاد رہے کہ نور نے ولی حامد سے عدالت کے ذریعے خلع لے لی ہے۔خلع لینے سے قبل دونوں کے مشترکہ دوستوں نے ان کے درمیان صلح کی بھرپور کوششیں کی تھیں مگر وہ تمام بے سود ثابت ہوئیں۔فیملی عدالت کے جج فیصل نسیم میر نے اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر فریقین کے مکمل بیانات سننے کے بعد ڈگری جاری کی۔اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اس لیے اس کے حق می خلع کی ڈگری جاری کی جائے جبکہ ولی حامد نے بیان دیا کہ وہ نور سے علیحدگی نہیں چایتا اس لیے عدالت دعوا خارج کرے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر خاوند ولی حامد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فلمسٹار نور کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی ۔اداکارہ نور اس سے قبل بھی تین بار طلاق لے چکی ہیں ‘ انھوں نے پہلی شادی ہندو تاجر وکرم سے 2003 میں کی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…