بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

حمائمہ ملک کی سلمان سے ملاقات، بالی ووڈ فلم میں اہم کردار ملنے کی توقع

datetime 22  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک کی برطانیہ میں سپر اسٹار سلمان خان سے فیملی ڈنرکے موقع پرملاقات، مستقبل میں بالی ووڈ فلم میں شاندارانٹری کے امکانات روشن ہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ حمائمہ ملک کو سلمان خان کی جانب سے لندن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ڈنرپردعوت دی گئی

تھی۔ اس موقع پرسلمان خان اور حمائمہ کی فیملیز ایک ساتھ اکھٹے تھے۔اس دوران جہاں لذیذ پکوان سے تواضع ہوئی، وہیں دونوں ملکوں کے فنون لطیفہ پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران سلمان خان نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوکی، جس کے اہم کردار میں حمائمہ ملک کوسائن کیے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حمائمہ اورسلمان کی فیملیز کے درمیان ڈنر کے بعد خوشگوارگفتگوکا سلسلہ دیرگئے تک جاری رہا اوراس دوران ماضی کی یادگارفلموں کا تذکرہ بھی ہوتا رہا، جبکہ حمائمہ نے سلمان خان کوپاکستان کے تاریخی مقامات کے ساتھ ساتھ تفریحی مقام اور لذیذپکوانوں بارے خاصی معلومات فراہم حمائمہ نے بتایا کہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ یہاں چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے ہیں جبکہ میں بھی اپنی فیملی کے ہمراہ ایک پروجیکٹ کے لیے یہاں موجود تھی۔اس دوران سلمان خان نے مجھے اپنے گھر پررات کے کھانے پر فیملی کے

ہمراہ آنے کی دعوت دی۔ یہ پہلے سے طے شدہ شیڈول نہیں تھا یہ سب اچانک سے ہوا۔ اس دوران بہت دلچسپ گفتگوہوئی اوربڑی چاہت کے ساتھ انھوں نے مجھے اورمیری فیملی کو ویلکم کیا۔ مجھے ان کی فیملی سے مل کربے حد اچھا لگا، خاص طورپران کے بھتیجے آہل سے ملاقات میں مزہ آیا۔ اس دوران

ہم نے مختلف امورپربات کی لیکن ان کے ساتھ فلم کرنا یا ان کے پروڈکشن ہاؤس کی فلم میں لیڈکرنے کے بارے میں فی الحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ مستقبل میں بہت سے اچھے پروجیکٹس کرنے والی ہوں جن کی تفصیلات کے بارے ابھی بتاؤں گی توٹھیک نہ ہوگا اور میرے

معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی مگراپنے پرستاروں کو یہ ضرور بتانا چاہتی ہوں کہ انھیں بہت جلد ایک بڑی اور اچھی خبر ضرور دوں گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…