بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور،راولپنڈی اور ملتان کے بعد شہباز شریف نے مزید دو اہم شہروں میں میٹرو بس کا اعلان کردیا‎!!!

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازیخان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے اسے آدھا گھنٹہ پہلے کی ہوئی بات بھی یاد نہیں رہتی، الزامات عدالت میں ثابت کریں، خان صاحب عدالت سے بھاگتے ہیں۔ گزشتہ روز تین صوبوں کو ملانے والی ڈیرہ غازیخان مظفرگڑھ دو رویہ سڑک منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں الگ الگ بڑے جلسوں سے خطاب کے دوران انہوں

نےجنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان کیا-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ اس اہم ترین منصوبے پر 13 ارب 38 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور55 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و توسیع سے علاقے اور دیگر صوبوں کے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔ ڈیرہ غازی خان -مظفر گڑھ دو رویہ سڑک ایک تاریخی منصوبہ ہے اور بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کو ملانے والی اس شاہراہ سے پنجاب آنے جانے کے روابط بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب سے نہ ملا دوں ،میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی مخالفین گلہ پھاڑ پھاڑ کرکہتے ہیں کہ بڑی کرپشن ہے۔خان صاحب اتنے ہی چیمپین بنے پھرتے ہیں تو وہ میرے نوٹس پر جواب بھی دیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا-بلکہ خان صاحب عدالت سے بھاگتے ہیں-وزیراعلی نے ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں علیحدہ علیحدہ تقریبات میں ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے آغاز تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں میٹروبس سروس شروع کرنے ،ڈی جی خان ٹیچنگ اسپتال میں کڈنی اور دل کے امراض کے وارڈوں کے قیام اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے

مظفرگڑھ سے ہیڈ پنجندتک 90کلو میٹر طویل سڑک کو دورویہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا جبکہ مظفرگڑھ میں بہائوالدین ذکریایونیورسٹی کا کیمپس بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ جلد ہی مظفر گڑھ میں بھی میٹروبس چلے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرائیکی کے مخصوص انداز میں کہا کہ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ “اگلے الیکشن وچ اگر تساں خدمت دا موقع ڈتا تاں ملتان آلی میٹرو بس ڈیرے تے مظفرگڑھ وچ

وی چلا چھوڑاں گا”۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…