بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں صرف کتنے دنوں کا پٹرول ذخیرہ رہ گیا؟ شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں، بڑا بحران شروع

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی کے چیئرمین بلاول کے آنے کی خوشی میں ایک جیالے نے مفت چائے تقسیم کرنا شروع کردی۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج ساہیوال میں پیپلز پارٹی جلسہ کرنے جاری ہے جس کے لیے بلاول بھٹو یہاں پہنچ رہے ہیں، پی پی کے کارکنوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ 20

سال بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت یہاں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، اور ایک چائے والا جیالا خوشی کے مارے لوگوں میں مفت چائے تقسیم کررہا ہے ۔پی پی کے جیالے چائے والے نے اس حوالے سے بتایا کہ آج پہلی بار بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو یہاں آرہے ہیں اس خوش میں صبح سے تین من دودھ کی چائے مفت تقسیم کرچکا ہوں اور چائے بھی اسپیشل گڑ والی ہے، صبح سے بچے، بزرگ اور خواتین بھی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے چائے پی رہی ہیں۔دوسری جانب پی پی پی پنجاب کی اعلیٰ قیادت پہلے ہی ساہیوال پہنچ چکی ہے۔ جلسہ عام سے قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، میاں منظور احمد وٹو، مصطفیٰ نواز کھوکھر، ساہیوال ڈویژن کے صدر خرم جہانگیر وٹو اور ضلع ساہیوال کے صدر ذکی چودھری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن کی جلسہ میں شرکت بھی متوقع ہے۔قبل ازیںبلاول بھٹو کوسخت سکیورٹی میں بلاول ہائوس پہنچایا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا چنیوٹ اور فتح جنگ کے بعد ساہیوال میں یہ تیسرا بڑا جلسہ ہوگا جس میں پیپلز پارٹی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…