جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

مطلوبہ شخص کو ہی نیند سے جگانے والا الارم تیار

datetime 8  اپریل‬‮  2015 |

 
لاس اینجلس(نیوزڈیسک) وقت پر اٹھنے کی خواہش میں لگایا گیا الارم آپ کو تو جگاتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی اس کی کرخت اور تیز آواز ساتھ سوئے والوں کو بھی اٹھنے پر مجبور کردیتی ہے تاہم اب سائنس دانوں نے ایسا الارم تیار کرلیا ہے جو آپ کو نیند سے بھی جگائے گا اور باقی لوگوں کی نیند میں بھی کوئی خلل نہیں پڑے گا۔امریکا میں تیار کردہ اس اسمارٹ الارم کو کو ”ویک“ کا نام دیا گیا ہے جسے اسمارٹ فون سے بھی آپریٹ کیا جاتا ہے جب کہ اس ڈیوائس کو دیوار پر لگا دیا جاتا ہے جو سوتے ہوئے شخص کو ایک ساتھ سورج جیسی شعاعوں اور آواز کی مدد سے جاگنے پر مجبور کردیتا ہے یہی نہیں بلکہ یہ الارم اپنی تخلیق کردہ شعاعوں کو الٹرا سونک لہروں کی صورت میں مطلوبہ شخص کے چہرے پرکچھ اس طرح سے ڈالتا ہے کہ اس کے ساتھ لیٹا ہوا ساتھی بے خبر خواب خرگوش کے مزے لیتا رہتا ہے۔ویک نامی اس ڈیوائس نما الارام میں لگی سفید رنگ کی ایل ای ڈی الارم بجنے کے وقت رفتہ رفتہ روشنی نکالنا شروع کردیتی ہے جو سیدھا مطلوبہ شخص کے چہرے پر پڑتی ہیں اور اس کے لیے اس ڈیوائس میں کوئی کیمرہ بھی نہیں لگا بلکہ یہ جسم کے درجہ حرارت سے مطلوبہ شخص کی پہچان کرے گی۔ڈیوائس سے نکلنے والی مخصوص آوازاس میں لگے پیرامیٹرک اسپیکرز سے نکلتی ہے جو الٹرا سونک آواز کی موجیں پیدا کرتی ہیں جو صرف الارم کا ٹارگٹ شخص ہی سن سکتا ہے تاکہ قریب لیٹا شخص ڈسٹرب نہ ہو۔ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی اس اسمارٹ ڈیوائس میں ری چارج ایبل بیٹریز اور وائی فائی کنکشن موجود ہے جسے اسمارٹ فون کی مدد سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کی قیمت 250 ڈالر مقرر کی گئی ہے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…