بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

قطر کی پاکستان پر ویزہ پابندیاں ختم ،پابندیوں کے خاتمے سے قبل پاکستانیوں پر کون سی افسوسناک شرائط عائد تھیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) قطر حکومت کی جانب سے پاکستان کی نئی ویزا پالیسی خوش آئند ہے ۔ اس اقدام سے پاکستان کی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ یہ بات ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین محمد یحییٰ پولانی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ قطری حکومت کا پاکستانیوں کیلئے ایئرپورٹ 30دن کے فوری مفت لگانے کااعلان خوشخبری ہے۔ اوراس سلسلے میں قطری حکومت نے ویزا فیس اوردیگر چارجز ختم کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب قطر جانے والے پاکستانیوں کو پانچ ہزار ریال کے مساوی رقم نقد یا موثر بہ عمل کریڈٹ کارڈ دکھانے کی ضرورت ہوگی جبکہ کنفرم ریٹرن ٹکٹ دکھانے پر ویزا میں30دن کی توسیع بھی ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطر جانے والے پاکستانی مسافروں کو اس امر کا خیال رکھناہوگا کہ ان کا پاسپورٹ 6ماہ کے لئے موثر ہے اور آنے جانے کا ایئرٹکٹ بھی لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قطر جانے کے خواہشمند روانگی سے قبل پولیو ٹیکے کاسرٹیفکیٹ ضروری حاصل کرلیں۔ ایک سوال کے جواب میں یحییٰ پولانی نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہورہاہے اور قوی امید ہے کہ مستقبل قریب میں بیشتر اسلامی ممالک پاکستانیوں کوایئرپورٹ پر ہی مفت ویزا دینے لگیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ جوپاکستانی قطر میں روزگار کی غرض سے غیر قانونی طریقوں سے جاتے ہیں انہیں چاہیے وہ بھی اس پالیسی سے فائدہ اٹھائیں اور قانونی طریقے سے قطرجائیں تاکہ ملک کی بدنامی نہ ہو اورخود اپنے اور اپنے گھروالوں کیلئے مسائل پیدا نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پہلے قطر کی ویزا پالیسی بہت سخت تھی مگر اب قطری حکومت نے اپنی ویزا پالیسی کو بہت آسان بنادیاہے جس سے دونوں ممالک کی ایئرلائنز کوبھی فائدہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…