جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سیلفی نے کوڑا چننے والی کو لکھ پتی بنا دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک) سیلفی لینا کسی شخص کواتنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے، یہ شائد سعودی عرب کے سوشل میڈیا کے سیلفی کنگ نے نہ سوچا ہوگا۔ ان محترم کو انوکھی سیلفی لینے کا خبط سوار ہوا اور کچھ نہ ملا تو کوڑے کے ڈرم سے رزق تلاش کرتی ایک غریب بچی کے ہمراہ ہی سیلفی لے ڈالی۔ جب یہ تصویر ٹوئٹر پر پہنچی تو مذکورہ فرد کیخلاف شدید احتجاج سامنے آیا۔ یہ بچی مقامی فٹبال ٹیم الاتحاد کلب کی جرسی پہنے ہوئے بھی دیکھی جاسکتی ہے، اس لئے اس تنازعے میں فٹبال کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کود پڑے۔ اکثریت نے مذکورہ شخص سے مطالبہ کیا کہ اسے اس بے رحمی کے مظاہرے پر بچی سے معافی مانگنی چاہئے جبکہ کچھ نے اس پر زور ڈالا کہ اسے اس بچی کی مالی مدد کرنی چاہئے۔ اس تنازعے کی خبروں کو ہوا اس وقت ملی جب سعودی عرب کے معروف ریلی ڈرائیور یزید الرجہی نے بچی کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے 50ہزار سعودی ریال دینے کا اعلان کردیا۔ ایک اور دردمند دل رکھنے والے فرد نے بھی ڈرائیور کی دیکھا دیکھی اسی قدر رقم دینے کا اعلان کیا۔ الاتحاد فٹبال کلب کے چاہنے والے بھی اس موقع پر پیچھے نہ رہ سکے اور ایک کویتی مداح نے5000کویتی دینار دینے کا اعلان کیا جبکہ ایک تاجر نے اعلان کیا کہ وہ ساری زندگی اس بچی کو ماہانہ وظیفہ دے گا۔کہانی یہیں پر ختم نہ ہوئی بلکہ ایک مداح نے بچی کیلئے جدہ میں منعقد ہونے والے فٹبال میچز کے ٹکٹ بھی خرید ڈالے جبکہ یوتھ ویلفیئر آفس کے سربراہ احمد روزی نے بھی بچی کیلئے خطیر رقم کی امداد کی پیشکش کر ڈالی۔سیلفی کنگ کو اس سیلفی کے لینے پر جس قدر مذمت کا سامنا ہوا تھااور اسے بچی کے دل کی کیفیت سے بے حسی برتنے پر جس قدر برابھلا کہا گیا تھا، وہ سب کچھ اگرچہ بھلایا تو نہیں جاسکتا ہے تاہم بچی کیلئے یہ تکلیف دہ سیلفی نعمت کا باعث بن گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…