جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاٹری کی وجہ سے بیوی نے شوہر کو طلاق دیدی

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی امریکی خاتون نے لالچ کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے رقم کی تنہا مالکن بننے کے لئے شوہر کو ہی دھتکار دیا لیکن قسمت نے اسے ایسا سبق سکھایا کہ ساری کی ساری دولت سابقہ شوہر کی جیب میں چلی گئی۔تھامس روسی نامی شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی ڈینس روسی کے ساتھ 25 سال خوشگوار زندگی گزاری لیکن پھر ایک دن اچانک اس نے بغیر کسی وجہ کے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ بیچارے تھامس نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن خاتون نے طلاق لے کر ہی سانس لیا۔

مزید پڑھئے:جرمن خاتون نے 65 سال کی عمر میں چاربچوں کو جنم دیا

دو سال بعد تھامس کے گھر پر ایک خط موصول ہوا جس میں لاٹری کی اقساط کے بدلے یکمشت رقم ادا کرنے والی کمپنی نے اپنی پیشکش اس کی سابقہ بیوی کے لئے بھیجی تھی۔ یہ خط غلطی سے تھامس کے پتے پر آگیا تھا۔ جب اس نے کیلیفورنیا سٹیٹ لاٹری کمشن سے معلومات لیں تو پتہ چلا کہ طلاق سے محض 11 دن پہلے اس کی بیوی کی 13 لاکھ ڈالر (تقریباً 13 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری نکلی تھی جسے اس نے مکمل طور پر خفیہ رکھا تھا۔ قانون کے مطابق لاٹری کی رقم میاں بیوی میں تقسیم ہونا تھی لیکن اس کی بیوی نے بھاری رقم کے لالچ میں نہ صرف خاوند سے طلاق لے لی بلکہ سرکاری اداروں سے بھی انعامی رقم چھپا کر رکھی۔تھامس نے اپنی بیوی پر مکاری کا الزام لگاتے ہوئے عدالت کا رخ کرلیا جہاں جج نے فیصلہ سناتے ہوئے لاٹری کی تمام رقم تھامس کے نام کردی۔ خاتون کو معلومات چھپانے اور دھوکہ دہی کی مرتکب قرار دیا گیا ہے تاہم وہ ابھی مزید قانونی کارروائی جاری رکھنے اور اعلیٰ عدالت میں جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…