بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

کم عمری میں شادیوں اور طلاقوں کا ریکارڈ قائم کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ نے چوتھے شوہر سے بھی طلاق لے لی

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلمی دنیا کی نامور اداکارہ نو ر بخاری نے اپنے خاوند ولی حامد سے خلع لے لی‘ یہ ان کی چوتھی شادی تھی جو ایک جیسے انجام سے دوچار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق فیملی عدالت کے جج فیصل نسیم میر نے اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر فریقین کے مکمل بیانات سننے کے بعد ڈگری جاری کی۔اداکارہ

نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اس لیے اس کے حق می خلع کی ڈگری جاری کی جائے جبکہ ولی حامد نے بیان دیا کہ وہ نور سے علیحدگی نہیں چایتا اس لیے عدالت دعوا خارج کرے ۔عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر خاوند ولی حامد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فلمسٹار نور کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی ۔اداکارہ نور اس سے قبل بھی تین بار طلاق لے چکی ہیں ‘ انھوں نے پہلی شادی ہندو تاجر وکرم سے 2003 میں کی تھی جس سے اسلام قبول نہ کرنے کے الزام میں 2010 میں طلاق لے لی ۔بعد ازاں ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ گھر بسایا مگر وہ بھی زیادہ عرصہ نہ بس سکا ۔ نور نے تیسری شادی تحریک انصاف کے اہم رکن عون چوہدری کے ساتھ کی جن سے ان کی ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے مگر یہ رشتہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکا اور نور بخاری نے خلع حاصل کر لی ۔طلاق لینے کے لیے معروف اداکارہ نے چوتھی شادی 2013 میں ولی حامد سے کی تاہم اس کا انجام بھی افسوسناک رہا اور فیملی عدالت کے ذریعے نور نے ایک بار پھر خلع حاصل کی ۔حالیہ طلاق کے بعد اداکارہ نور کم عمری میں سب سے زیادہ شادیاں اور طلاق لینے والی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں ۔ عدالتی فیصلے کے بعد ولی حامد کا کہنا ہے کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا ‘وہ قبول ہے اللہ نے اسی میں ہماری بہتری رکھی ہو گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…