جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ تیسرا ایڈیشن غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستا ن سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی سامنے آنے والی فہرست میں کوئی بڑا اور نمایاں کھلاڑی نہیں ۔ پی ایس ایل کئے تیسرے ایڈیشن کے لیے جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر اور افغانستا ن کے لیگ اسپنر راشد خان کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیا۔ زیادہ تر وہی غیر ملکی کھلاڑی ہوں گیجو پچھلے سال شریک ہوئے تھے جبکہ نئی فہرست فرنچائز کو بھیج دی گئی ہے۔فروری میں ہونے والے

ٹورنامنٹ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے کسی کھلاڑی کی شرکت کا امکان نہیں ہے جبکہ اگلے سال پی ایس ایل 3میں نئی ٹیم ملتان سلطان حصہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ30 ستمبر تک گذشتہ سال کی20 کھلاڑیوں کی فہرست سے ہر فرنچائز کو10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا اور 10 کو ریلیز کرنا ہوگا۔گذشتہ سال کی فہرست سے 5ٹیمیں جن 10،10 کھلاڑیوں کو ریلیز کریں گی۔ان50 کھلاڑیوں میں سے پہلا آپشن نئی فرنچائز سلطان ملتان کو دیا جائیگا ،وہ50 میں سے 10کھلاڑیوں کا چناؤ کریگی جبکہ باقی 10 ،10کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ سے ہوگا۔ہر ٹیم پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کٹیگری سے 2،2 سلور سے 3 اور ایمرجنگ کٹیگری سے ایک کھلاڑیوں کو ریلیز کریگی اور اتنے ہی نئے کھلاڑیوں کو ڈرافٹنگ کے ذریعے لے گی۔غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے معاہدے میں دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی جاکر میچز کھیلنے کی شق رکھے جائے گی۔ذرائع کے مطابق ویسٹ

انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز اس بار شائد کوئٹہ کے ڈگ آؤٹ میں مینٹور کی حیثیت سے دکھائی نہ دیں اور ان کی جگہ کیون پیٹرسن کو مینٹور اور کھلاڑی کی ذمے داری دینے کی تجویز پر زیر غور ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…