نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کھلاڑی چاہے کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں وہ امن کے سفیر ہوتے ہیں اور اپنے کھیل سے روادری اور محبت کا درس دیتے ہیں۔ اگر کھیل کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی بھی سادگی اور امن پسندی کا نمونہ ہو جائےتو انہیں لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کرتی سابق بھارتی کرکٹ ٹٰیم کے کپتان دھونی کی تصویر ہے جس نے جہاں مداحوں کو دھونی سے مزید قریب کیا وہیں انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تصویر میں دھونی کو ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔
That is how you relax after taking a 1-0 lead. #TeamIndia #INDvAUS pic.twitter.com/EiCH9ruPep
— BCCI (@BCCI) September 18, 2017
کسی وجوہ کی بنا پر پلیئرز کو ہوٹل تک لے جانے میں تاخیر تھی جس کے بعد کھلاڑیوں نے بغیر کسی حجت یا فرمائش پر اپنے سپر اسٹار اسٹیٹس کو سائیڈ میں رکھتے ہوئے وہیں فرش پر ڈیرے ڈال دیئے۔دھونی کو تو ویسے بھی سونے کیلئے بہانا چاہیے۔ سو وہ بغیر کسی جھجک وہیں ایئر پورٹ کے فرش پر بیگ کو تکیہ بنا کر لیٹ گئے اور آرام کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں گراؤنڈ میں تماشائیوں کے پتھراؤ کے سبب کھیل روکے جانے کے دوران وہ پچ پر ہی سو گئے تھے ان کی یہ تصویر بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔