بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار کا گھونگھٹ،شریف خاندان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں سے عمران خان ہی عوام کو نجات دلا سکتا ہے، نیب نے پورے شریف خاندان کو لپیٹ لیا ہے آج شریف خاندان اپنی بنائی ہوئی نیب عدالت میں پیش نہیں ہوا کیا یہ توہین عدالت نہیں ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این ایل جی گیس اسکینڈل میں پارٹنر ہے میں مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں اگر ان کی کرپشن ثابت نہ کر سکا تو کرپشن چھوڑ دوں گا،

چوہدری نثار گھونگھٹ اتاریں بلاول نہ بنیں، دادو میں جلسی ہوئی تھی اور یہاں جلسہ ہو رہا ہے۔وہ تحریک انصاف سندھ کے زیراہتمام حیدرآباد میں ہٹڑی بائی پاس پر ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے میرا دل جیت لیا ہے سنا ہے ایک جلسی دادو میں ہوئی تھی اور یہاں ایک جلسہ پنڈال میں ہو رہا ہے ایک اسٹیج پر ہے اور ایک باہر ہو رہا ہے اس سے جلسے اور جلسی کا فرق واضع ہے، انہوں نے کہا کہ آج ڈیزل کا ذکر چھوڑ دیں کیونکہ ہم بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں، شیخ رشید نے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے شریف خاندان اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کیا اور کہا کہ وزیراعظم این ایل جی اسکینڈل میں 200 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اگر میں ان کے پارٹنرشپ کو ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا، انہوں نے کہا کہ نیب نے پورے شریف خاندان کو لپیٹ لیا ہے اور اب وہ اپنی بنائی ہوئی نیب عدالت میں پیش نہیں ہو رہا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف دبئی میں ملازم ہیں اور کلثوم نواز سعودی عرب کا اقامہ رکھتی ہیں پورے خاندان کے اقامے نکل آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی قومی اداروں کے خلاف زبان درازی کر رہے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے، شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار بلاول نہ بنیں اور گھونگھٹ اتاریں،

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور غریبوں تبدیلی اور انقلاب کی آواز ہوں میں نے ہمیشہ دوستی اور دشمنی نمبر ون سے کی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوتی عوام کو کوئی حق نہیں مل سکتا جس ترقی کی بات کی جا رہی ہے وہ صرف شریف خاندان کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی باتیں سنیں کیا وزیر اس طرح کے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ڈاکو حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اسی صورت میں ملک کے حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…