اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف ۔ شہبازشریف قتل کرواکر کیا کرنیوالے ہیں؟گلو بٹ کے انکشافات پر ہنگامہ برپا ہوگیا‎

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوبٹ کو کون قتل کروانا چاہتا ہے اور اس کا فائدہ کسے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے گلوبٹ نے انکشاف کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ گلو بٹ نے کہا کہ انہیں آٹھ ماہ ہوئے جیل سے آئے ہوئے مگر جان کے خطرہ کے پیش نظر وہ آج تک گھر سے باہر نہیں نکلے حتیٰ کہ نماز پڑھنے کیلئے مسجد تک نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان انہیں قتل کروا کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کو لیول کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے قتل سے طاہر القادری کا کیس ختم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوامی تحریک یا مسلم لیگ (ن) مروا سکتی ہے اس لئے انہوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ انہیں سکیورٹی مہیا کی جائے۔ واضح رہے کہ گلوبٹ پہلی دفعہ 17 جون 2014 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران سامنے آبا۔ بعض رپورٹ کے مطابق گلوبٹ کا تعلق حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) سے ہے مگر خواجہ سعد رفیق کا دعویٰ ہے کہ اس کا حکومتی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…