جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رہنما کی آصف زرداری سے ملاقات،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ساہیوال سے پی ٹی آئی کے حلقہ NA-145 کے ٹکٹ ہولڈر اور ساہیوال ڈویژن کے ریجنل آرگنائزر سید علی حسنین نقوی نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سید علی حسین نقوی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ملک کو نوجوان قیادت میسر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہر نوجوان کا فرض ہے کہ وہ نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک اور قوم نئے دور میں داخل ہو سکے۔ سید علی حسنین نقوی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد آپ نے پاکستان کھپے کا نعرہ دے کر ملک کو بچایا۔ سابق صدر نے سید علی حسنین نقوی کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ درایں اثناء پیر آف مانکی شریف پیر نبی امین نے بھی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیر آف مانکی شریف کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کے پی میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے اہم اجلاس میں حلقہ NA-4 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی طرف سے اسد گلزار خان کو پارٹی ٹکٹ کے لئے نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسد گلزار خان کے والد گلزار خان کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ اسد گلزار خان کی کامیابی کے لئے دن رات کام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…