ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے عام آدمی کی شمولیت بھی اُتنی ہی ضروری ہے جنتا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ‘ رفیق رجوانہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ امن و امان ہر شخص کی بنیادی ضرورت ہے جسے یقینی بنانے کے لیے عام آدمی کی شمولیت بھی اُتنی ہی ضروری ہے جنتا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ،ایک عام آدمی کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں اور یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیوں کی تشکیل سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی ہے ۔ ان خیالات کا

اظہار انہوں نے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات کے گیارہ رکنی وفدسے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے چیئرمین حاجی امجد فاروق کی قیادت میں گورنر ہائوس لاہور میںان سے ملاقات کی۔ وفد میں راجہ محمدانور ، چوہدری افتخار احمد، حافظ محمد ایوب ، لیاقت علی قادری ، الحاج محمد صادق بٹ، چوہدری نصر اقبال ، چوہدری شبیر احمد ،وحیدالدین ، عدنان عباس اور ملک شہباز احمد بھی شامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہاکہ تھانہ کلچر میں بنیادی تبدیلی لائے بغیر جرائم کی روک تھام کے اہداف کا حصول نا ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے تھانہ کلچر کی اصلاح کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج عام شہری کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تھانوںکے سسٹم کی کمپیوٹرائزیشن اور اسے آئن لائن سسٹم سے منسلک کرانا ،ایف آئی آر کے اندراج کے عمل کو آسان بنانایہ وہ تمام اقدامات ہیںجن سے عوام کا تھانوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ معاشرے میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ سی پی ایل سی کی تشکیل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔چیئرمی امجد

فاروق نے کہا کہ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کی تشکیل سے عوام کو پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے میں مدد ملتی ہے اور کمیٹی مانیٹرنگ کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل کامداوا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔بعد ازاں، چیئرمین پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد اکرم نے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور اُنہیں اپنے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے

بریف کیا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اہم عہدوں پر قابل اور موزوں افراد کی تعیناتی ایک چیلنج سے کم نہیں اور انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ پبلک سروس کمیشن اس ذمہ داری کو اپنا فرض سمجھ کر احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی پنجاب کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب اور دیگر اضلاع میں پبلک سروس کمیشن میرٹ کو یقینی بنانے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے لیے خواب کو عملی تعبیر دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ اس کو بر وقت پورا کرنا قابل تحسین ہے اور اکثر مقامات پر تو اس عمل کو چند ماہ میں مکمل کرنے سے گڈ گورننس کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھنے میں مدد ملی ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد اکرم نے کہا کہ اہم اداروں میں بھرتیوں کے دوران اشتہار دینے سے لے کر حتمی تقرری نامہ جاری ہونے تک ہر عمل کو شفاف اور غیر جانبداررکھا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…