پشاور میں ڈینگی مچھر لانے والی فیملی کے ارکان پکڑے گئے ،نجی ٹی وی کا دعویٰ

19  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی مچھر لانے والی فیملی کے ارکان پکڑے گئے ۔تفتیش کے دوران اعتراف بھی کر لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹرشہزاد اکبر نےمیڈیا کو  بتایاکہ شاپنگ بیگ میں ڈینگی مچھر کو ڈال کر گھومنے والی فیملی کو پکڑلیا گیا ہے،اس فیملی کو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے پکڑاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ پوچھ گچھ پر فیملی نے

بتایاکہ ڈینگی مچھر لانے پر انہیں پیسے دینے کا کہاگیااور پھر وارننگ کے بعد پشتخرہ سے تعلق رکھنے والی اس فیملی کو چھوڑ دیاگیا۔جیونیوز کے مطابق یہاں یہ واضح نہیں کیاگیا کہ پیسے کس نے دینے تھے ۔واضح رہے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی مچھر نے اب تک 27افراد کی جان لے لی ہے اور سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے موبائل ہیلتھ  ٹیمیں بھی خیبر پختونخواہ بھیجی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…