اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اچھی نیند سونا کسے ناپسند ہوتا ہے۔ خاص کر ایک مصروف اور اعصاب شکن دن کے بعد آرام دہ بستر پر سات آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند کسی بھی تھکے ماندے شخص کیلئے کسی شاندار دعوت سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوسکتی ہے۔اس نیند کی کشش میں اسوقت اضافہ بھی یقینی ہے جب یہ معلوم ہو کہ سوتے ہی سوتے نیند بھی پوری ہوجائے گی اور وزن بھی کم ہوگا۔جی ہاں! ماہرین کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی میں چند آسان سی تبدیلیوں سے کسی بھی فرد کیلئے یہ ممکن ہے کہ وہ سوتے ہوئے بھی اپنا وزن کم کرلے۔ ان تبدیلیوں کا تعلق دراصل غذا سے بھی اور انسانی معمولات سے بھی ہے جس کی وجہ سے میٹابولزم تیز کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی فرد جس کا میٹابولزم تیز رفتار ہو، موٹاپے کا پیدا ہونا ممکن نہیں ہوتا ہے۔
اس کیلئے سب سے پہلے تو اپنے کھانے پینے کے معمولات میں تبدیلی لائیں۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ صبح اٹھنے پر آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں اور پیٹ میں گیسز موجود نہ ہوں تواس کیلئے رات کے کھانے میں سوڈیم کی مقدار کو کم سے کم رکھیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چائنیز رات میں کھانے سے اجتناب کرناچاہئے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر اس میں چائنیز سالٹ استعمال نہ کریں اور اگر نارمل سالن وغیرہ میں بھی نمک کا استعمال کم کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ نمک معدے میں کئی گھنٹے تک رہتا ہے اور پھر صبح آنکھ کھلنے پر پیٹ پھولنے کا احساس ہوتا ہے۔
2013 میں نیشنل سلیپ فاو¿نڈیشن کی جانب سے منعقد کروائے گئے ایک سروے میں یہ امر سامنے آیا تھا کہ جو افراد رات سونے سے قبل ورزش کرتے ہیں ان میں 67فیصد افراد کا دعویٰ تھا کہ ان کی نیند زیادہ اچھی ہوچکی ہے۔ اگر آپ کو صبح میں ورزش کی عادت ہے تو اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ بس رات میں سونے سے قبل بھی دس منٹ کیلئے ورزش کی عادت ڈال لیں۔
ریستوران سے کھانا کھانا ترک کردیں۔ ایک سروے کے مطابق بازاری کھانے میں ، گھر کے پکے کھانے کی نسبت دوگنا کیلوریز ہوتی ہیں، ایسے میں یہ آپ کے وزن میں کمی کے ارادے اور اس کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں پر پانی پھیر دے گی۔اگر آپ کے پاس صبح کے وقت شوہر کے دوپہر کے کھانے کیلئے کچھ پکانے کا وقت نہیں تو رات میں ہی کچھ تیار کرلیں لیکن کوشش کریں کہ ان کو گھر کا پکا کھانا ہی دیا جائے۔
پانی کا استعمال بڑھا دیں۔ دن کے اوقات میں پانی کی مقدار کو زیادہ کر دینے سے بھی آپ کے وزن میں کمی ممکن ہے تاہم رات کوپانی کی مقدار کم کردینی چاہئے، دوسری صورت میں آپ رات بھر باتھ روم کے چکر لگانے پر مجبور رہیں گے۔ اس کیلئے آسان سا فارمولہ ہے کہ رات سونے سے ایک گھنٹا قبل پانی پینا بند کردیں۔انسانی جسم میں موجود ہارمون میلاٹونن ایسے کیمیکلز پیدا کرتا ہے جو کہ چربی کو جلانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ ہارمون اندھیرے میں ہی اپنا کام دکھاتا ہے اور اس کے کام کو بہتر بنانے کیلئے مکمل اندھیرے میں سونے کی عادت کو اپنائیں تاکہ وزن میں کمی کا عمل نمایاں ہوسکے۔کمرے کا درجہ حرارت بھی دوران نیند وزن میں کمی پر اثر ڈالتا ہے۔ ماہرین کی رائے میں وہ افراد جو کہ کم درجہ حرارت کے حامل کمرے میں سوتے ہیں ، زیادہ درجہ حرارت کے حامل افراد سے زیادہ تیزی سے کیلوریز جلاتے ہیں۔ اس کی وجہ تو ابھی ماہرین کو بھی معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم کیلوریز جلنے کی مقدار میں موجود تقریباً سات فیصد تک کا فرق یہ جاننے اور اندازہ لگانے کو کافی ہے کہ کمرے کے درجہ حرارت کا نہ صرف انسان کی مجموعی صحت پر اثر پڑتا ہے بلکہ یہ وزن میں کمی پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔
نیند بھی پوری کریں اور وزن بھی گھٹائیں
7
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں