پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے امپورٹرز کی ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات مجاز ڈیلرز کے پاس جمع کرانے کی شرط ختم کردی

datetime 18  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی ) اسٹیٹ بینک نے اوپن اکاونٹ کی بنیاد پر درآمدات سے متعلق نظرثانی شدہ ہدایات جاری کر تے ہوئے اوپن اکاونٹ کی بنیاد پر درآمدات کی ادائیگی کے لیے امپورٹرز کی طرف سے شپنگ،ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات مجاز ڈیلرز کے پاس جمع کرانے کی شرط ختم کردی ۔ تفصیلات

کے مطابق بینک دولت پاکستان نے بین الاقوامی تجارت کو سہولت دینے کی خاطر اوپن اکاونٹ کی بنیاد پر کی گئی درآمدات کی ادائیگی کے لیے امپورٹرز کی طرف سے شپنگ/ ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات مجاز ڈیلرز کے پاس جمع کرانے کی شرط ختم کردی ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قبل ازیں، امپورٹرز پر لازم تھا کہ وہ درآمدات کی ادائیگیوں کے لیے دیگر شرائط کے علاوہ شپنگ/ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات بھی مجاز ڈیلرز کو پیش کریں۔یہ اقدام مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول متعدد چیمبرز آف کامرس، امپورٹرز ، بینکوں وغیرہ کی درخواست پر کیا گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی تجارت میں ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات پیش کرنے کے بجائے اب یہ دستاویزات، ٹیلکس ریلیز وغیرہ برقی طور پر پیش کی جاتی ہیں تاکہ بیرونِ ملک ایکسپورٹر سے امپورٹر تک ان دستاویزات کی طبعی منتقلی پر لگنے والے اخراجات اور وقت کو بچایا جا سکے۔مزید برآں، اسٹیٹ بینک اور پاکستان

کسٹمز کی جانب سے الیکٹرونک امپورٹ فارم(ای آئی ایف)پر عملدرآمد کے باعث پاکستان آنے والی درآمدات اور متعلقہ ادائیگیوں کی نگرانی کا عمل مضبوط ہوا ہے۔چنانچہ ایک امپورٹ کنسائمنٹ پر مختلف بینکوں کے ذریعے ایک سے زائد مرتبہ ادائیگی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔اس سے نہ صرف

امپورٹرز کو سہولت ملے گی بلکہ یہ ان ایکسپورٹرز کے لیے بھی مفید ہوگا جو برآمدی اشیا/مصنوعات کی تیاری کے لیے خام مال درآمد کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…