اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ڈیرن سیمی نے تحریک انصاف کی اہم رہنما کی بیٹی کے ساتھ ملکرایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،ویڈیو سوشل میڈیا پر چھاگئی‎

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوام کے دل میں ایک منفرد مقام بنانے والے ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی گاہے بگاہے کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہوتے پاکستانی عوام کی داد سمیٹتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈیرن سمی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مشہور سپورٹس اینکر زینب عباس کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں زینب عباس اور ڈیرن سمی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر براجمان ہیں جبکہ سپورٹس میزبان زینب عباس ڈیرن سمی کو پاکستان کا مشہور و معروف ملی نغمہ دل دل پاکستان گانا سکھا رہی ہیں اور حیرت انگیز طور پر ڈیرن سمی اردو کو الفاظ کو فوراً ازبر کر لیتے ہیں اور پھر زینب عباس اور ڈیرن سمی دل دل پاکستان نغمہ گنگاتے ہیں۔ ڈیرن سمی اپنی حس مزاح کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں اس موقع پر بھی انہوں نے ایسا ہی کیا اور دل دل زلمی، جان جان پشاور زلمی گنگانا شروع کر دیا جس پر زینب عباس بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں اور دونوں ہنسنے لگے۔ ڈیرن اور زینب کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ دل کھول کر داد رہے ہیں۔ دریں اثنا ڈیرن سیمی دنیائے کرکٹ کا وہ درخشاں ستارہ ہے جس نے اپنے عزم اور حوصلے سے ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے اپنے ملک ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا تحفہ دیا۔ ڈیرن سیمی نے نہایت نامساعد حالات میں ٹیم کو یکجا کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔ اپنے ایک بیان میں ڈیرن سیمی نے بتایا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی برا رویہ رکھا گیا ، حالات تو یہ تھے کہ جب ویسٹ انڈین ٹیم دبئی پہنچی تو ان کے پاس وردیاں تک نہیں نہیں تھیں اور سپانسر کا تو نام و نشان بھی دور تک نہیں تھا۔ انہی حالات میں ڈیرن سیمی نے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی قیادت کی اور انتہائی حیران کن حالات میں ورلڈ کپ جیت کر فخر سے سر بلند کئے وطن واپس لوٹے ۔

کرکٹ بورڈ کا رویہ پھر بھی تبدیل نہ ہوا اور ڈیرن سیمی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مجبورکر دیا گیا کہ وہ ٹیم کو خیر باد کہہ دیں۔ بورڈ کے ان حکام میں ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون بھی شامل تھےاور اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ورلڈ الیون بمقابلہ پاکستان کرکٹ میچ کےآخری میچ کے بعد میڈلز دینے کیلئے سٹیج پر ڈیوڈ کیمرون موجود تھے اور ورلڈ الیون کے کھلاڑی بالترتیب شم آملا،

ان کے بعد تمیم، پال کولنگ ووڈ ڈیوڈ ملر اور پھر سیمی ان سے میڈلز وصول کرنے کیلئے لائن میں کھڑے تھے کہ تمیم اقبال کو میڈل ملتے ہی ڈیرن سیمی لائن توڑتے ہوئے گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں سیمی نے کہا کہ ان کا مقصد ڈیوڈ کیمرون کو نظر انداز کرنا نہیں تھا جن سے ان کا پرانا تنازع چل رہا ہے بلکہ انھیں ٹوائلٹ کی حاجت محسوس ہوئی، اس لیے اچانک ڈریسنگ روم واپس لوٹنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…