اسلام آباد(آن لائن)وزارت پانی و بجلی نے ایک معتبر ادارے کو رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2013سے لیکر اب تک 7759.80ایم ڈبلیو ز کی بجلی قومی گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے ۔معلومات کے مطابق قومی گرڈ میں بجلی شامل ہونے سے نہ صرف بجلی لوڈشیڈنگ میں واضع کمی آئی ہے بلکہ صنعت بھی خسارہ سے باہر آنا شروع ہو گئی ہے ۔رواں سال صرف قومی گرڈ میں 214ایم ڈبلیوز قومی گرڈمیں شامل ہوئی
ہے جبکہ درجنوں منصوبہ رواں سال تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جس سے سینکڑوں میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔