اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت رفیق تارڑ دل کے عارضہ میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کو اچانک دل میں تکلیف کے باعث پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی لے جایا گیا۔ جہاں تفصیلی معائنہ کے بعد طبی ماہرین نے بتایا کہ ان کے دل کی شریانیں بند ہونے کے
باعث ان کی انجیوپلاسٹی ہو گی اور بند شریانوں کو فعال کرنے کے لئے سٹنٹس ڈالے جائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر محمد رفیق تارڑ نے یکم جنوری 1998 سے لے کر 20 جون 2001 تک پاکستان کے نویں صدر کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں اور ان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔