جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آزادی کپ سکیورٹی انتظامات : ڈیرن سیمی کا پاک فوج کو خراج تحسین

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن،این این آئی)پاکستا ن آنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم کے اہم رکن اور ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ کیریبئن آل راؤنڈ ر نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ورلڈ الیون کی سکیورٹی پر مامور کمانڈو کی طرح چہرے پر ماسک چڑھاکر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم نے 3ٹی ٹونٹی میچز

کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے میزبان ٹیم سے سیریز میں 2۔1سے شکست ہوئی۔دریں اثنا  ورلڈ الیون کے کھلاڑی آزادی کپ کھیلنے کے بعد سخت سیکورٹی میں واپس اپنے اپنے ممالک چلے گئے تفصیلات کے مطابق تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پذیرہوتے ہی ورلڈ الیون کے انٹرنیشنل کرکٹرزلاہورسے غیرملکی ائرلائن کی پروازای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بلٹ پروف بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی کے دوران گورنر ہاوس اورمال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا اور رینجرزکے ساتھ ساتھ اضافی پولیس اہلکار روٹ پر تعینات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان گزشتہ شب سیریز کا فائنل کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کا ان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے بعد پاکستان میں دیگر ٹیموں کی آمد کیلئے پر امید ہوں۔

فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی کے لیے کھیل کا حصہ بننے پر فخر ہے۔دریں اثنا ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان آنے کا تجربہ شاندار رہا ٗیہاں کا کرائوڈ اچھا ہے،امید ہے کہ دوبارہ بھی آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان میں بہترین وقت گزارا،یہاں کے عوام کا رویہ دوستانہ رہا،شکریہ ادا کرتے ہیں۔ورلڈ الیون کے کپتان نے کہاکہ یہاں کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ،سیریز بڑی کامیابی سے اپنے اختتام تک پہنچی ۔ اینڈی فلاور نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے یہ پہلا قدم تھا ،ہوٹل سے میدان تک سیکیورٹی کے انتظامات شاندار رہے۔انہوںنے کہاکہ شائقین کرکٹ نے ورلڈالیون کو بہت سپورٹ کیا ،ہم اس دورے سے حسین یادیں لے کر جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…