بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیسرے ٹی ٹونٹی میں ورلڈالیون کو33رنزسے شکست ‘پاکستان نے آزادی کپ سیریز2-1سے جیت لی،احمدشہزادمین آف دی میچ قرارپائے

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ورلڈالیون کو33رنزسے شکست دے کرپاکستان نے تین میچوں کی آزادی کپ سیریز2-1سے جیت لی،احمدشہزادمین آف دی میچ قرارپائے۔پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسراٹی ٹونٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاگیا تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں4وکٹوں کے نقصان پر 183 رنزبنائے ،184

رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈالیون مقررہ20اووروں میں8وکٹوں کے نقصان پر150رنزبناسکی۔ورلڈالیون کی جانب سے اننگزکاآغازتمیم اقبال اورہاشم آملہ نے کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوورعمادوسیم نے کروایاورلڈالیون کی پہلی وکٹ15رنزپرگری جب تمیم اقبال14رنزبناکرعثمان شنوری کی گیندپربولڈہوگئے۔دوسری وکٹ41رنزپرگری جب بین کٹنگ 5رنزبناکرحسن علی کی گیندپربولڈہوگئے۔اس سے اگلی ہی گیندپرہاشم آملہ 21رنزبناکرفخرزمان کی تھروپررن آؤٹ ہوگئے۔چوتھی وکٹ53رنزپرگری جب جارج بیلی3رنزبناکرعمادوسیم کی گیندپربولڈہوگئے۔پانچویں وکٹ 67رنزپرگری جب فاف ڈوپلیسی13 رنزبناکرشعیب ملک کی تھروپررن آؤٹ ہوگئے۔چھٹی وکٹ112رنزپرگری جب تھسارا پریرا رومان رئیس کی گیندپربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ137رنزپرگری جب ڈیوڈمِلر32رنزبناکرحسن علی کی گیندپربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آٹھویں وکٹ139رنزپرگری جب مورنی مورکل ایک رن بناکربابراعظم کی تھروپررن آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے2،عمادوسیم ،عثمان خان شنواری ،رومان رئیس نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل ورلڈالیون کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے پاکستان کوکھیلنے کی دعوت دی ۔پاکستان کی جانب سے فخرزمان اوراحمدشہزادنے اوپننگ کی دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61رنزبنائے ۔

پاکستان کی پہلی وکٹ61رنزپرگری کب فخرزمان 25گیندوں پر27رنزبناکرڈیرن سیمی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔اسکے بعدبابراعظم بیٹنگ کے لئے آئے اوراحمدشہزادکے ساتھ مل کرجارحانہ اندازمیں بیٹنگ کرتے ہوئے سکورمیں اضافہ کرتے رہے۔دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں102رنزبنائے۔پاکستان کی دوسری وکٹ163رنزپرگری جب بین کٹنگ کو 3 چھکے لگانے کے بعد احمد شہزاد بدقسمتی سے اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے اور صرف 11 رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

انہوں نے 55 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل۔تیسری وکٹ175رنزپرگری جب بابراعظم 31گیندوں پر48رنزبناکر تھسارا پریراکی گیندپر فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے وہ صرف2رنزکے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔چوتھی وکٹ 175رنزپرگری جب عمادوسیم بغیرکوئی رن بنائے تھسارا پریراکی گیندپر فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک 17اورسرفرازاحمدصفرپرکرناٹ آؤٹ رہے۔ورلڈالیون کی جانب سے تھسارا پریرانے 2وکٹیں حاصل کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…