ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں سی ٹی ڈی افسران کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کی متحدہ لندن سے رابطوں پر عہدے سے برطرفی کے بعد دیگر افسران کی بھی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کے سابق انچارج علی رضا کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد محکمے کے دیگر افسران کی جانچ پڑتال کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے۔ حکام سی ٹی ڈی میں مزید کالی بھیڑوں کا پتہ لگانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

افسران کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے معلوم کیا جائے گا کہ کن افسران کے جرائم پیشہ افراد سے رابطے ہیں، جب کہ اس اقدام سے پولیس کی وردی میں چھپے سیاسی جماعتوں سے روابط رکھنے والے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔واضح رہے کہ متحدہ لندن کے عسکری ونگ سے تعلق کے الزام پر سابق انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا تھا۔ انسپکٹر علی رضا شہید چوہدری اسلم کے ماتحت تھے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…