پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

’’الیکشن کمیشن کی توہین کپتان کو مہنگی پڑ گئی‘‘

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کے گرفتاری وارنٹ پولیس حکام کو ارسال کردیئے،چیرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ملک میں موجود ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ اس نے الیکشن کمیشن کا ہر فیصلہ نظر انداز کیا۔ فیصلے میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان دو شخصوں کی ضمانتیں بھی پیش کریں ،عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کی دفعہ 103 کے تحت توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو ارسال کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے اور 2 افراد کی ضمانت دینے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم نامے کی کاپی عمران خان نیازی کے بنی گالہ اور پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ پر ارسال کی گئی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…