منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

میانمازکی فوج نے روہنگیا خواتین کے ریپ کیے،بنگلہ دیشی ڈاکٹرز

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

ڈھاکہ(این این آئی)میانمار سے بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والی چند روہنگیا خواتین نے کہاہے کہ وہ جنسی حملوں کا نشانہ بنی ہیں،نقل مکانی کرنے والے کچھ روہنگیا خاندانوں کا یہ الزام بھی ہے کچھ خواتین کو ریپ کرنے کے بعد قتل بھی کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں ڈاکٹروں نے کہاہے کہ بہت ساری روہنگیا خواتین شرم کی وجہ سے اپنے علاج کروانے میں بھی کتراتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس رپورٹ میں متاثرہ افراد کے اصل

نام استعمال نہیں کیے گئے۔تین دن قبل ہجرت کرکے آنیوالی حاجرہ نے کہاکہ میانمار کی فوج نے ان کے گھروں کا محاصرہ کیا اور جو بھاگنے میں کامیاب ہوگئے وہ بچ گئے۔ جو نہیں بھاگ سکے یا تو وہ مر چکے ہیں یا انھوں نے ان کی طرح جنسی تشدد کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریپ کے بعد میں اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب رہی لیکن وہاں بہت ساری لڑکیاں ہیں جن کا ریپ کے بعد قتل کیا گیا۔ہاجرہ بیگم کا کہنا تھا کہ انھوں نے ریپ کے بعد فوج سے طبی امداد کا مطالبہ کیا تو انھوں نے انکار کر دیا۔ریحانہ بیگم نے اپنے نومولود بچے کے ساتھ سرحد پار کی تھی لیکن وہ اپنی 15 سالہ بیٹی کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ مجھے ڈر ہے کہ اسے فوج نے پکڑ لیا ہوگا۔ میں نے اب تک اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں سنی۔اب بنگلہ دیشی طبی عملے کے کارکنان کیمپوں میں جا کر پوچھ گچھ کر رہے ہیں تاکہ خواتین کو ضروری علاج فراہم کیا جا سکے۔ طبی امداد کے علاوہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کو کونسلنگ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔طبی کارکنوں کا کہناتھا کہ اگر متاثرہ خواتین کی نشاندہی اور طبی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو ان کی صحت پر طویل المدت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تاہم فی الوقت اس مسئلے کی شدت کا اندازہ لگانا بھی ایک مشکل کام دکھائی دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…