ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی سے علیحدگی،تحریک انصاف میں شمولیت،قمر زمان کائرہ نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

اوکاڑہ( این این آئی) تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں پر قمر زمان کائرہ کا دوٹوک جواب،واضح اعلان کردیا،پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا جو پیپلز پارٹی چھوڑ گیا تاریخ میں گم ہو گیا ۔ ہم بھٹو کے نظریہ کے ساتھ ہیں اور نظریاتی لوگ ہیں ۔ دولت کی سیاست سے مرعوب اور متاثر نہیں ہو سکتے ۔ ابن الوقت سیاستدان اگر چلے گئے تو ہر حلقہ میں بہتر سے بہترین امیدوار موجود ہیں۔ ہمارے پاس منشور ہے ۔

بھٹو شہید اور بی بی شہید کا علم ہے ۔ ملکی سیاست میں دولت کے استعمال کا مقابلہ نظریہ ہی سے کریں گے ۔ پیپلز پارٹی نے عام آدمی کی بہتری کو اولین ترجیح دی ۔ ہمارے دور حکومت میں کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہونگی لیکن یاد رکھیں ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، نوکریاں دینا،حقوق بلوچستان پیکیج آئینی ترامیم ، برآمدات میں اضافہ مشکلات ترین حالات میں امن امان کا مسئلہ اور اسکے لئے اقدامات ہماری حکومت ہی کے کارنامے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں ضلعی صدر سجاد الحسن کی دعوت پر پی پی پی اوکاڑہ کے رہنما سلمان قریشی اور ملک شاہد سلیم نوناری کے ہمراہ اصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے پنجاب میں چھ جلسے کرنے کا پروگرام ہے ۔ چنیوٹ اور اٹک میں کامیاب جلسے ہو ئے اب 20ستمبر کو ساہیوال میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں ایک کے بعد دوسرا جلسہ پہلے سے زیادہ کامیاب رہا ۔ جب چھ جلسے مکمل کر لیں گے پھر بات کریں گے پارٹی کا گراف کہا ں ہے ۔ لوگ تبدیلی احتساب کے نعروں کو دیکھ چکے اب واپس پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہم حالات سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کو بنے 50سال ہو گئے ہیں۔اسکے خلاف سازش بھی گزشتہ 50سال سے ہو رہی ہیں۔ ہم اب نئے عزم کے ساتھ چئیرمین بلاول کی قیادت میں سیاسی میدان میں سر گرم ہیں اور پارٹی معاملات میں مکمل با اختیار ہیں۔ سی پیک ،

ایران پاکستان پائپ لائن اور گوادر پورٹ کی چائنہ کو حوالگی آصف علی زرداری کے فیصلے ہیں۔ اب کوئی اسکا کریڈٹ لینا چاہتا ہے تو یہ نئی بات نہیں ۔ ہماریے سیاسی مخالف دھن دولت اور جھوٹی سیاست ہی کے تو علمبردار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں اقتدار سمبھالا اور عوام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

پاکستان میں جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی بھی سیاسی کارکن کیلئے مشعل راہ ہیں۔ واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ تحریک انصاف کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور جلد ہی شمولیت کا اعلان کردیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…