جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

پشاور زلمی کی جانب سے ورلڈ الیون کا ایسا استقبال کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ورلڈ الیون کے دورے کے تاریخی موقع پر پی ایس ایل چیمپیئن پشاور زلمی کے کھلاڑی یہاں جمع ہوئے ، جن میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ورلڈ الیون کے کھلاڑی ڈیرن سیمی اور تمیم اقبال بھی شامل تھے ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی اور ان کی ٹیم کو لنچ پر مدعو کیا ۔ پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کھلاڑی اس تقریب میں جلوہ افروز ہوئے اور اس طرح یہ لنچ

کھلاڑیوں کی ری یونین میں تبدیل ہو گیا جس میں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فائنل کی خوشگوار یادوں کو تازہ کیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں ورلڈ الیون کا دورہ ایک بڑا قدم ہے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ڈیرن سیمی ، ڈیوڈ ملر ، کرس جورڈن اور مارلن سیموئلز کا اس مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کھلاڑیوں کی پی ایس ایل فائنل کیلئے پاکستان آمد سے دوسرے کھلاڑیوں کی آمد کی راہ ہموار ہوئی ۔ڈیرن سیمی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ الیون کا حصہ ہونے پر وہ بے حد خوش ہیں اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سے اس موقع پر ملاقات ایک خوشگوار تجربہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہم بحیثیت ٹیم پی ایس ایل 2 میں بہت اچھا کھیلے اور اب ہم پی ایس ایل 3 میں بھی ایسی ہی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین ہیں ۔ ڈیرن سیمی کے ہمراہ زلمی ایکسپریس حسن علی، وہاب ریاض، تمیم اقبال، اور کوچ محمد اکرم نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔زلمی کے سپر سٹارز کے علاوہ سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور ، سابق کپتان وقار یونس ، جنوبی افریقا کے سپر سٹار ہاشم آملہ ، عمر امین ، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی موجود تھے ۔ 12 ستمبر 2017 کو کھیلے گئے پہلے میچ کے بعد قذافی سٹیڈیم لاہور میں 13 اور 15 ستمبر 2017 کو ورلڈ الیون سے مقابلہ کرے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…