اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کا بہت بڑا جھوٹ پکڑا گیا آئی سی سی کے چیف کے اعلان نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو مایوسیوں کے گہرے گڑھے میں ڈال دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ اگلے دو سال تک ورلڈ الیون کے پاکستان کے دوروں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ کوشش رہے گی کہ آئی سی سی کے رکن ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں۔ڈیوڈ رچرڈسن نے یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے اس بیان کے تناظر میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈ الیون اگلے دو سال تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا کہ آئی سی سی نے پاکستان

کرکٹ بورڈ کے ساتھ سکیورٹی کو بہتر بنانے کے معاملے پر اخراجات برداشت کرنے پر رضامندی ظاہر کررکھی ہے تاہم اگلے دو برسوں میں ورلڈ الیون کے پاکستان کے دوروں کا فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم کوشش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے کچھ میچز پاکستان میں منعقد کرانے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے رکن ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئیں اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نجم سیٹھی  نے اعلان کیا تھا کہ ورلڈ الیون اگلے 2 سال تک پاکستان کا دورہ کریگی دریں اثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 632 کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے۔ ڈیوڈ رچرڈسن پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا جانے والا آزادی کپ میچ دیکھنے کے لئے لاہور آئے تھے۔ڈیوڈ رچرڈسن نے میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ دوسرے میچ میں شرکت کے بعد وہ دبئی روانہ ہوگئے ۔علاوہ ازیں ورلڈ الیون اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے جانیوالے آزادی کپ کے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اورآخری میچ کل  قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائے گا۔پہلے میچ میں پاکستان نے20رنزسے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرامیچ ورلڈالیون نے7وکٹوں سے جیتا۔سیریز1-1سے برابر ہونے کی وجہ سے تیسرامیچ فائنل میچ بن چکاہے۔جوٹیم تیسرامیچ جیتے گی وہی ٹیم سیریزکی فاتح ہو گی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی اپنی جیت کے دعوے کئے ہیں

۔ورلڈ الیون اسکواڈ میںکپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، مورنی مورکل، عمران طاہر، ٹم پین، جارج بیلی، گرانٹ ایلیٹ، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، تمیم اقبال، ڈیرن سیمی اور تھسارا پریرا شامل ہیں جبکہ پاکستانی سکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان ) ،فخر زمان ، احمد شہزاد ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، عمر یامین ، عماد وسیم ، شاداب خان ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، حسن علی ، عامر یامین رومان رئیس ، عثمان شنوار اور سہیل خان شامل ہیں ۔

دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کل فیصلہ کن مرحلہ ہو گا،فری پاسز کی خواہش رکھنے والے رابطہ نہ کریں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فری پاسسز اب ختم ہوگئے ہیں ،مجھ سے اب اس حوالے سے کوئی امید نہ رکھی جائے ،جس نے بھی میچ کا فائنل دیکھناہے وہ اپنی ٹکٹ پنجاب بینک سے لے کر آئے۔نجم سیٹھی کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان سیریز کاآخری میچ فائنل بن گیا ،کیونکہ سیریز 1-1سے برابرہو گئی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی سی بی کے اعلان کے باوجودمخصوص افرادکوفری پاسسزجاری کئے جارہے ہیں۔ادھر ورلڈ الیون کے کھلاڑی تمیم اقبال اور پال کالنگ وڈ نے پاکستان آمد پر خوشی اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تمیم اقبال نے کہا کہ پاکستان تیسری مرتبہ آیا ہوں اور یہاں آکر بہت اچھا لگا۔پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہت بہترین ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اچھے انتظامات کیے ہیں اور پاکستانی عوام کی جانب سے بہترین استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ورلڈ الیون کے کھلاڑی پال کالنگ وڈ نے کہا کہ پاکستان آکربہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔پاکستانی قوم نے جس طرح ہمیں خوش آمدید کہا وہ مثالی ہے اور پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلنے کا ہمیشہ ہی سے الگ لطف آتا ہے۔ دریں اثنا احمد شہزاد 50 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے نویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے،پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے نویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں،

انہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل شاہد خان آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد حفیظ، سعید اجمل، عمرگل، کامران اکمل اور سہیل تنویر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، آفریدی 98 میچز کھیل کر سر فہرست ہیں۔احمد شہزاد نے 50 میچز میں 1215 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ادھر تجربہ کار بلے باز اور آل رائونڈر شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔

شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اس اننگز کے دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔وہ اب تک 88 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچوں میں پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے 1702 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رنز رہا۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر اکمل کو حاصل تھا جو اب تک 82 میچوں میں 1690 رنز بنا چکے ہیں۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کے پاس ہے جنہوں نے 71 میچوں میں دو سنچریوں اور 13نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 140 رنز بنائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…