ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ٹرمپ کو دراصل پاکستان پر غصہ کس وجہ سے ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی) یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹز وارسا پولینڈ سے پروفیسر ڈاکٹر اگنیزکا کزیوسکا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے پیچھے ایک وجہ خطہ میں پاکستان اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں۔وہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام “صدر ٹرمپ کی ساؤتھ ایشیا میں پالیسی اور پاکستان پر اس کے اثرات” کے حوالے سے منعقدہ لیکچر سے خطاب کر رہی تھیں۔

لیکچر کی مہمان یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹز وارسا پولینڈ کی پروفیسر ڈاکٹر اگنیزکا کزیوسکااور ڈاکٹراگنیزکانٹزا مکوواسکا تھیں۔ اس موقع پر پاکستان سٹڈی سنٹر کے قائمقام ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد مگسی ، پروفیسر ڈاکٹر اقدس علی کاظمی،ڈاکٹر احمد اعجاز، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات موجودہ تھے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر اگنیزکا کزیوسکانے کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ امریکہ کے بیان پر پاکستانی قوم کی آنکھیں حیرت سے کھل گئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کے پیچھے ایک وجہ خطہ میں پاکستان اور روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی ایک سخت پالیسی ہے جو کہ اس کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے حقیقت پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لیڈر چاہے جو مرضی بیان دیں لیکن پاکستان پھر بھی ان کا ایک اہم اتحادی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات 2011سے اسامہ بن لادن کے بدترین وقعہ کے بعد سے خراب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اور اپنی پالیسی کو سمارٹ پالیسی سے تبدیل کرنا چاہیے۔کسی بھی ریاست کوایک اتحادی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹراگنیزکا نٹزا مکوواسکانے اپنے خصوصی خطاب میں “بین الاقوامی تعلقات کے محرکات، سی پیک اور بریگزٹ کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پاکستان اور یورپ کے درمیان تعلقات کا گہرا اثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپ کے تعلقات حکمت عملی کی بجائے اقتصادی نقطوں پر مبنی ہے ۔ تجارت میں جی ایس پی پلس پاکستان کو یورپ تک ڈیوٹی فری رسائی دے گا۔پاکستان اور یورپ کے درمیان نئے منصوبوں پر عملدرآمد کی راہیں کھل رہی ہیں اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاؤن کو فروغ مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی ضروریات کے نقطہ نظر سے یورپ کے ساتھ تعاون پاکستان کے انفراسٹرکچر، توانائی کی پیداور ،مواصلات ، دھاتوں اور آبپاشی کے شعبوں میں فائدہ مند ہوگا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی زمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کی امداد اور ان کو پناہ دینے سے باز نہ آیا تو اسے بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد پاکستان کو افغانستان اور امریکہ کی طرف اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کیلئے خارجہ پالیسی کا پہلا اور سب سے اہم مقصداپنے مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اب وقت ہے کہ وہ اپنی پالیسی مرتب کرے جوکہ اس کی سالمیت اور خود مختاری کی بقا ء کیلئے مفید ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…