جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی وزیر کے الزامات پر سعودی عرب مشتعل،کھری کھری سنادیں،بڑی پابندی عائد

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سعودی سفارتخانے نے رواں برس پاکستانی حجاج کو سہولیات کی عدم فراہمی اور ناقص انتطامات سے متعلق وزیر مذہبی امور کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی جانب سے پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل اور سہولیات فراہم نہ کرنے

کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں اور پاکستانی حجاج کو سعودی کمپنیوں کی طرف سے سہولیات سے محروم رکھنے کا الزام بھی حقائق کے منافی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے اپنی مرضی سے سعودی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔ سہولیات کے عدم فراہمی سمیت تمام معاملات پاکستانی وزارت اور کمپنیوں کے درمیان معاہدے کے مطابق ہیں، اس سے سعودی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ اپنے حجام کے قیام و طعام اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کی تصدیق کے بغیر حج وعمرہ کا کوئی ویزہ جاری نہیں کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…