سنگا پور(آئی این پی)سنگاپور میں ملک کی پہلی خاتون صدر کی تقرری ہو گئی ، سابق پارلیمانی اسپیکر تریسٹھ سالہ حلیمہ یعقوب کا تعلق مسلمانوں کی مالے نامی اقلیت سے ہے۔ انہیں کسی ووٹنگ کے بغیر ہی ملکی صدر مقرر کر دیا گیا، جس پر تنقید بھی جاری ہے۔ ان کی تقرری اس لیے عمل میں آئی کیونکہ حکام کے مطابق دیگر امیدوار مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اتر سکے۔ ساڑھے پانچ ملین آبادی والے سنگاپور میں اگرچہ اکثریت چینی
نسل کے افراد کی ہے تاہم صدر کے عہدے کے لیے مالے کمیونٹی سے کسی فرد کو اس لیے چنا گیا تاکہ مذہبی مساوات کا پیغام دیا جا سکے۔ یہ امر اہم ہے کہ سنگاپور میں صدر کے اختیارات کافی محدود ہوتے ہیں۔