ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ٹھیک 10د ن بعد یعنی23ستمبر پوری دنیا میں ایسی تباہی آئیگی کہ ہر طرف قیامت کا منظر ہوگا صرف ایک جگہ محفوظ ہوگی۔۔دل دہلا دینے والی پیشگوئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں نبیرو نامی سیارے کے زمین سے ٹکرانے اور قیامت برپا ہونے کی کئی پیش گوئیاں  تو  پہلے کی جا چکی ہیں۔ لیکن اب ایک امریکی ماہر علم الاعداد نے بھی اس حوالے سے انتہائی خوفناک پیش گوئی کی ہے۔ ایک رپورٹ  کے مطابق ڈیوڈ میڈے نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ ”مصر کے گیزا نامی اہرام پر کندہ علامات اور بائبل میں بیان کی گئی نشانیوں کے مطابق 23ستمبر کو نیبرو نامی سیارہ ، جسے پلانٹ ایکس (Planet X)بھی کہتے ہیں، ہمارے نظام شمسی میں داخل ہو گا۔

اس روز زمین پر بدترین زلزلے آئیں گے اور ہر طرف تباہی برپا ہو جائے گی۔“رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ”جب نبیرو ہمارے نظام شمسی میں داخل ہو گا تو اس کی کشش ہماری زمین پر تباہی مچا دے گی۔ اس سے یہاں تباہ کن زلزلے اور خوفناک سمندری طوفان آئیں گے۔اس تباہی سے صرف وہی لوگ محفوظ رہیں گے جو سطح زمین سے کافی بلندی پر بنائے گئے بنکروں میں پناہ لے لیں گے، یا پھر ان علاقوں کے لوگ بچیں گے جو سطح سمندر سے بہت زیادہ بلند ہوں گے۔“ ڈیوڈ کے مطابق امریکہ کا زیادہ تر حصہ ان طوفانوں میں تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ بہتر ہے وہ 23ستمبر سے پہلے امریکہ چھوڑ کر نکل جائیں کیونکہ ممکن ہے زلزلوں اور سمندری طوفانوں کے باعث یہ ملک دو ٹکڑوں میں بٹ جائے۔وسطی امریکہ کا ملک بلیز(Belize)اس آفت میں سب سے زیادہ محفوظ مقام ہو گا۔اس پیش گوئی کے بعد امریکیوں میں بہت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…